40

عمران خان نے قوم سے مسلسل جھوٹ  بولا جھوٹا بیان حلفی دیا کیا انہیں  7 خون معاف ہیں؟ وفاقی وزیر شیری رحمان 



عمران خان نے قوم سے مسلسل جھوٹ  بولا ، جھوٹا بیان حلفی دیا ، کیا انہیں  7 خون …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولا ، انہوں نے الیکشن کمیشن میں  جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا ، کیا عمران خان کو 7 خون معاف ہیں ؟۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر  8 سال تک دباؤ ڈالا کہ بات باہر نہ جائے ،  پی ٹی ائی نے اپنے اکاؤنٹس چھپائے ،  اکبر ایس بابر کے خلاف  ایک مہم چلائی گئی ،  الیکشن کمیشن کو غیر قانونی طور پر  حصار میں لینے کی کوشش کی گئی ۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ   الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا،  انہوں نے چوری بھی کی اور سینہ زوری بھی کر رہے ہیں ،  پی ٹی آئی صبح سے شام تک  یو ٹرن لینے کا طریقہ بن چکی ہے ، پکڑے جانے پرکہتے ہیں تھوڑی سی منی لانڈرنگ ہو گئی تو کیا ہوا ،  اب عمران خان بچ نہیں سکتے ۔

شیری  رحمان نے کہا کہ 8سال تک الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جاتا رہا مگر اب انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہئے۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں