18

عمران خان سے پی ٹی آئی  کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت 



عمران خان سے پی ٹی آئی  کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی ،  ملاقات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی  گئی ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لیگل ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں الیکشن کمیشن  کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی ۔

خیال رہے کہ  چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ لینا ثابت ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا  جو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آج صبح پڑھ کر سنا دیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ موصول ہوئی۔الیکشن کمیشن نے ووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دیدی۔

الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈ ز لیے ہیں ، اکاﺅنٹ چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے ، پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کروایا جو غلط ت تھا، پارٹی اکاﺅنٹس سے متعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے ، پی ٹی آئی کو بین الاقوامی ممالک سے عطیات موصول ہوئے ، پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکی شہریوں سے فنڈ موصول ہوئے ، پی ٹی آئی کو 351 غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈز موصول ہوئے ، پی تی آئی کو امریکی شہری سے بھی عطیات ملے پی ٹی آئی کو امریکہ میں مقیم بھارتی شہری رومیتا شیٹھی سے 13 ہزار 750 ڈالر ملے، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا جاتاہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ دفنڈ ضبط کیئے جائیں ، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ آئین کے آرٹیکل 17 کے زمرے میں آ تاہے۔

  پی ٹی آئی نے عارف نقوی کی کمپنی ووٹن کرکٹ سے ممنوعہ فنڈنگ لی ، عارف نقوی کی کمپنی سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 امریکی ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی گئی ، پی ٹی آئی نے یو اے ی کمپنی برسٹل ، انجینئرنگ سروسز سے40 ہزار 965 ڈالر ممنوعہ فڈنگ لی ، پی ٹی آئی نے آسٹریلیا کی کمپنی سے بھی ممنوعہ فنڈنگ لی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں