40

عمران خان بھارتی شہریوں سے فنڈنگ لیتے رہے سی پیک منصوبوں کو تباہ کیااحسن اقبال



عمران خان بھارتی شہریوں سے فنڈنگ لیتے رہے ،سی پیک منصوبوں کو تباہ کیا،احسن …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارتی شہریوں سےفنڈنگ لیتےرہے،فارن فنڈنگ کےذریعےسی پیک منصوبوں کوتباہ کیاگیا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چاہتے تو ایک ماہ میں الیکشن کی طرف جا سکتے تھے لیکن ملک 4 ماہ اس صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتاتھا،یکم اپریل کوپاکستان کاخزانہ خالی ہوچکاتھا،اگرہم چلےجاتےتوملک میں غیریقینی کی صورتحال پیداہوجاتی، ہم نےسیاست کےبجائےملک بچانےکوترجیح دی۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی کچھ سیٹوں کی قربانی دےکرملک بچانےکوترجیح دی، حکومت میں آتےہی مشکل فیصلےکیے،آج اسٹاک مارکیٹ نےبہتررسپانس کیا، معیشت بچانےکیلئےپٹرول کی قیمت کوبڑھاناضروری تھا،آج ملک میں مہنگائی عمران خان کی وجہ سےہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں