23

عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں  میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا وزیر اعظم شہباز شریف



عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں  میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم …

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے  سائیڈ لائنز میں ہونے والی ملاقاتوں میں  انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نے عالمی رہنماوں سے  موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدام  کی ضرورت کو اجاگر کیا ، انہیں میں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان معیشت اور تجارت کے شعبوں میں شراکت داری کرنے کا خواہش مند ہے ۔ 

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  77 ویں اجلاس  میں شریک ہیں ۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے ااستقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  فرانس کے صدر  سے ملاقات کی ، وزیر اعظم   آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر، سپین کے صدر پیڈرو سنچیز پیریز کاسٹے جون اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے  الگ الگ ملاقاتیں کریں گے. 

سہ پہر میں وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے. شام کو وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے جان کیری ملاقات کریں گے.

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں