44

سیلاب متاثرین کے حالات اجاگر کرنے اور دنیا سے مدد کی اپیل پر وزیر اعظم نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کردیا



سیلاب متاثرین کے حالات اجاگر کرنے اور دنیا سے مدد کی اپیل پر وزیر اعظم نے …

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کا معاملہ اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے اور مدد کی اپیل کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ” پاکستان مین سیلاب زدگان کے حالات کو اجاگر کرنے اور دنیا سے  فوری مدد کی اپیل کرنے پر شکریہ صدر جوبائیڈن ” ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میرا ملک سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے ، مدد میں  پکارتے  بچوں اور خواتین کی آواز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ 

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوسرے روز میری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے گفتگو میں توجہ تعمیر نو کیلئے ہمارے پروگراموں اور وسائل کی دستیابی پر مرکوز تھی ،  دیگر  عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں  ہم نے سیلاب، موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب زدگان کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں