43

سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا معاملہ اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ اجلاس 



سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا معاملہ ، اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے معاملے پر اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے جن میں  اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے  کی ،  اجلاس میں ارکان اسمبلی کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس معرکے میں بھی سرخرو کرے گا۔ 

اسد عمر نے کہا کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، سبطین خان کامیاب ہوں گے ، ہمیں اپنے ساتھیوں پر اعتماد ہے ، جیت ہماری ہو گی ۔

 ادھر اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوا،  اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز نے کی   اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں