31

سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کتنے ووٹ ملیں گے یہ تو نہیں بتا سکتا مگر ہم کامیاب ہونگے شاہ محمود قریشی کا دعویٰ



سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کتنے ووٹ ملیں گے یہ تو نہیں بتا سکتا مگر ہم کامیاب …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے یہ تو نہیں بتا سکتا مگر ہم کامیاب ہوں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  11 استعفوں کے معاملے کا جائزہ عمران خان  لیں گے ،  اپوزیشن والے چھپ کر وار کرتے ہیں ،  ہمیں  اپنے دوستوں پر اعتماد ہے ، سبطین خان ہی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کامیاب ہوں گے ۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے  سیکرٹری جنرل   اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبر پورے ہیں ،  خرید و فروخت کا وقت گزر گیا ، ہمارا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں