26

سابق چیئرمین نیب نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا



سابق چیئرمین نیب نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کی جانب سے طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

جسٹس(ر) جاوید اقبال  کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 7 جولائی کے  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے  میٹنگ منٹس غیرقانونی قراردیئےجائیں۔ درخواست میں  سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری قومی اسمبلی،سیکرٹری پی اےسی  کو بھی فریق بنایا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم  نے  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) میں طلبی کے خلاف   اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،  عدالت نے  آئندہ سماعت پر فریقین کو درخواستیں قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں