اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے ، حالات پہلے ہی خراب تھے مگر اب مزید بگڑتے جا رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ دو ہفتےمیں زرمبادلہ ذخائرمیں 1.2 ارب ڈالرکمی ہوئی، روپےکی قدرمیں تیزی سےکمی آرہی ہے،جس کی تاریخ میں مثال نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کاطوفان آچکاہے۔
خیال رہے کہ تا دم تحریر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 6 پیسے اضافے کے بعد 240 روپے پر پہنچ چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ 246 روپے کا ہو چکا ہے ۔
مزید :
اہم خبریں -قومی –