21

راوی سٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجرمنصوبے جلد مکمل کروائیں گے عمران خان



راوی سٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجرمنصوبے، جلد مکمل کروائیں گے ،عمران …

لاہور (جاوید اقبال )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے دورکے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کروائیں گے، راوی شہر اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا)،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ  اتھارٹی (سی بی ڈی اے )کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی ، سابق وزراءمونس الہی، فواد چودھری ،شاہ محمود قریشی ، فرخ حبیب ،ہاشم جوا ں بخت ، ڈاکٹر شہباز گل ، اسد عمر اور عمران امین سربراہ روڈا اتھارٹی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

چودھری پرویز الہی نے میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو کسی صورت نہیں روکا جاسکتا ہم ان منصوبوں کی تکمیل کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اس حوالے سے حکومتی اداروں کو چودھری پرویز الہی نے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، عوامی فلاح کے منصوبوں جن میں روڈا اور سی بی ڈی  سرفہرست ہیں، اُنکی کارکردگی اور رفتار کو تیز کرنے کے لیے خصوصی زور دیا گیا ہے تاکہ پنجاب کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں