32

دن کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی 



دن کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں  معمولی کمی دیکھی گئی ،  آج دن کے آغاز میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں  38 پیسے تگڑا ہوا۔

تا دم تحریر  انٹر بینک میں ڈالر  238 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ،  خیال رہے کہ  28 جولائی سے  اب تک ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 24 پیسے کی کمی آئی ہے  ، تاہم  ڈالر  اب بھی روپے کی پہنچ سے بے حد دور ہے جس کا اثرات معیشت اور  عوام پر براہ راست مرتب ہو رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں