17

دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار سکھر بیراج کے مقام سے مزید لاشیں برآمد



دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار، سکھر بیراج کے مقام سے …

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے ، سکھر بیراج کے مقام سے مزید 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ 

نج ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق دریائے سندھ میں سکھر بیراج  پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہے ، بیراج کے مقام سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں مزید 8 لاشین ملیں ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک  20 لاشیں مل چکی ہیں ۔ سکھر بیراج کے مقام پر  آج بھی مزید 8 لاشیں ملی ہیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشیں مل چکی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں پانی میں رہنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ہیں جن کی ایدھی رضا کاروں کے ذریعے تدفین کرا دی گئی ۔ مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ افراد کون تھے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں