26

حکومت کا 150یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان



حکومت کا 150یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کا …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر  خزانہ نے  150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کے لئے ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دکانداروں کےساتھ بیٹھ کربات چیت کرلوں گا،عمران خان کی ناقص پالیسیوں سےمعیشت کونقصان پہنچا، اُن کی حکومت نےتاریخ کاسب سےزیادہ 4سال میں 20ہزارارب قرضہ لیا جبکہ  سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کےباعث تجارتی خسارہ بڑھا، خان صاحب کی حکومت میں ٹیکس کلیکشن میں کمی ہوئی، عمران خان کی ناقص پالیسیوں کےباعث ملک اس نہج پرپہنچا ہے ،  کوشش ہےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک سال میں سرپلس کردیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  عمران خان حکومت نےبجلی کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری نہیں کی،پی ٹی آئی حکومت نےبجٹ خسارےکوبڑھایا، 50لاکھ گھروں کادعویٰ کرنیوالےنے500گھرنہیں بنائے، نوازشریف کوسیاست سےہٹانےکیلئےجھوٹےکیس بنائےگئے، شاہدخاقان عباسی نےایل این جی کےسستےٹرمینل لگائے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے دکانداروں پرلگائے گئے ٹیکس کے خلاف  تاجر برادری اور دکانداروں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کرنےکی درخواست کی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں