22

 حکومت پٹرول پر 64.17 ڈیزل پر 21.06 روپے فی لیٹر  کما رہی ہے نجی ٹی وی کا دعویٰ



 حکومت پٹرول پر 64.17، ڈیزل پر 21.06 روپے فی لیٹر  کما رہی ہے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گر گئیں مگر حکومت نے پاکستانی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھا دیں ۔

نجی ٹی وی ” دنیا نیوز کے مطابق حکومت پاکستان  پٹرول پر 64 روپے  17 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر  21 روپے  6 پیسے فی لیٹر کما رہی ہے ،  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے  کے باوجود حکومت نے بجلی کے بھاری بلوں کے باعث بلبلاتی قوم  کو ریلیف دینے کی بجائے مزید  بوجھ ڈال دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئل کمپنیز  کی  پٹرول کی قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہے جو عوام کو  237 روپے  43 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ، فی لیٹر پٹرول پر  ساڑھے 37 روپے لیوی ، 4.76 روپے فریٹ مارجن، 3.68 روپے ڈسٹرکٹ مارجن اور  7 روپے ڈیلرز مارجن عائد ہے ۔ڈیزل کی قیمت خرید 224 روپے 69 پیسے مگر یہ عوام کو 245روپے  75 پیسے میں بیچا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اس وقت پٹرول پر یومیہ ایک ارب  89 کروڑ روپے کے حساب سے ماہوار 56 ارب  85 کروڑ روپے کما رہی ہے ،  اسی طرح ڈیزل پر عوام سے یومیہ  63 کروڑ کے حساب سے 18 ارب 95 کروڑ روپے ماہوار کمائے جا رہے ہیں ۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں