27

ترجیحی بنیادوں پر سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف



ترجیحی بنیادوں پر سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں ، وزیر …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں ، لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی جبکہ  غیرضروری حکومتی اخراجات کم کیے گئے ہیں ۔

 وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں ،  ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  مشکل وقت میں ریاست پہلے جبکہ سیاست بعدمیں کی پالیسی کےتحت حکومت لی،  مشکل فیصلے معیشت کی بحالی اور پاکستان کوڈیفالٹ سےبچانےکیلئے کئے گئے ہیں ،  معاشی تباہی کےذمہ داران کےبرعکس ملکی ترقی کیلئےکوشش کررہےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عملدرآمد سے ہم بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع برؤئے کار لائیں گے.  ہم ترجیحی بنیادوں پر 6-7 ہزار میگاواٹ قابلِ تجدید بشمول سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں.  

وزیر اعظم سے پاک امریکن  بزنس فورم کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی ، وفد میں صدر ریاض حسین ، سیکرٹری جنرل  وقار خان، اور سینئر نائب صدر انور اعظم شامل تھے   ملاقات میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک ہوئے ۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات، ملک میں برآمدی صنعت کو موجودہ حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ کیلئے خراجِ تحسین پیش کیا. وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا.

وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں