20

بلوچستان میں سیلاب نےتباہی مچا دی وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر  بلوچستان پہنچ گئے 



بلوچستان میں سیلاب نےتباہی مچا دی ، وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر  بلوچستان …

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  بلوچستان میں سیلاب نےتباہی مچا دی ، وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ صوبے کے دورہ کیلئے بلوچستان پہنچ گئے ۔  وزیر اعظم قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عباللہ اور چمن کا فضائی دورہ بھی کرینگے ۔

 وزیرِ اعظم خشنوب،  میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی کا دورہ کریں گے اور  میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ،  اسکے بعد وزیرِ اعظم چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے ملاقات کریں گے.

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء مریم اورنگزیب ، سردار اسرار ترین ، مولانا عبدالواسع ، نوابزادہ شاہزین بگٹی ، محمد ہاشم ، ایم این اے صلاح الدین ایوبی اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل  اختر نواز ہیں ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث ہر طرف تباہی کا منظر ہے ، 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پانی سینکڑوں مکانات کو نگل چکا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں