27

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 166 ہو گئی 



بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 166 ہو …

 کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے مزید دو افرا جاں بحق ہو گئے جس کے بعد  اموات کی تعداد 166 ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  بلوچستان میں گزشتہ دو ماہ سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے  صوبے کو بری طرح متاثر کیا ہے ،  مون سون کے رواں سیزن میں  اموات کی تعداد 166 تک پہنچ چکی ہے  جبکہ 15 ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں  15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا، 23 ہزار 13 جانور  ہلاک اور دو لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ  ہوئیں ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا  دورہ کر چکے ہیں  جبکہ متاثرین کیلئے امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں  تیز کرنے کا حکم بھی دے چکے ہیں ۔ 

 امدادی و بحالی سرگرمیوں میں  سول انتظامیہ ، پاک فوج ، بحریہ اور ایف سی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -بلوچستان –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں