38

ایل پی جی کی قیمت میں 48گھنٹوں میں تیسری بار اضافہ 250 روپے فی کلو ہو گئی



ایل پی جی کی قیمت میں 48گھنٹوں میں تیسری بار اضافہ، 250 روپے فی کلو ہو گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی کے مارے شہریوں پر ایک اور ستم ،ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ  48گھنٹوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے ،فی کلو گیس کی قیمت 220 روپے سے 250 روپے ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا )نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 220 روپےمقرر کی گئی ہے لیکن مہینے کے آخری دنوں میں گیس کمپنیوں نے خود کار طور پر قیمت میں 30 روپے اضافہ کر لیا ہے ،کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے ہوگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ گھریلو سلنڈر 150 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوچکا ہے،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3050 روپے، کمرشل سلنڈرکی قیمت 11338 روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں