26

اٹارنی جنرل نے اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ پر تقرریوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا



اٹارنی جنرل نے اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ پر تقرریوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کو خط …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور  دیگر ارکان کے نام خط میں لکھا کہ اعلی عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہیے۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق  اٹارنی جنرل پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان کے نام خط لکھا اور جوڈیشل کمیشن کے حالیہ اجلاس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع پر  افسوس  کا اظہار کیا۔ اپنے خط میں  اٹارنی جنرل نے کہا کہ  اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہئیں، ،  آئندہ اجلاس میں میرٹ کا خیال رکھناہوگا،کمیشن کے  ارکان مجموعی طور پر اپنی سفارشات بھجوائیں۔

خط میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جسٹس سردارطارق سے مکمل اتفاق بھی کیا۔ خیال رہے کہ  تین روز قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے 5 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا  ، جسٹس سردار طارق سمیت 5 ججز نے چیف جسٹس کی 5 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں