اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) اوتھل سے کراچی جانے والا پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لا پتہ ہو گیا ، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی سوار ہیں ، ہیلی کاپٹر کے لا پتہ ہونے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ” پریشان کن خبر ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، میں اس میں سوار تمام افراد کیلئے دعا گو ہوں”۔
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی گی اطلاع پریشان کن ہے اور میں اس میں سوار تمام افراد کیلئے دعاگو ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 1, 2022
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔
ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار ہیں۔ہیلی کاپٹر میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ، ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔
مزید :
اہم خبریں -قومی –