30

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی نے تاریخ رقم کر دی 



انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی نے …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور روپے کی قدر میں کمی نے کاروباری شخصیات کو دنگ کر کے رکھ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 58 پیسے تک کمی ہوئی اور ڈالر 228.80 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238.38 روپے پر تھا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے ، ڈالر کی قدر 14 روپے 50 پیسے تک کم ہونے کے بعد ڈالر 226 روپے پر آ گئی ہے ۔ فاریکس ڈیلرز کا کہناہے کہ مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے موجود ہیں لیکن خریدنے والا کوئی بھی نہیں ہے ۔

اس سے قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 نومبر 1998 کو 5 روپے 10 پیسے گرا تھا ، اس وقت ڈالر کی قیمت میں گراوٹ تقریبا 9 فیصد تھی جبکہ آج یہ 4 فیصد رہی ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں