40

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں بلاول بھٹو 



الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشین کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تارخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہو چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ “کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی، الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئےہیں۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ اب چاک ہوچکا، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لئے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں، غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں