34

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا



الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 11 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آج پی ٹی آئی کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان کی نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔ 

جن ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے  ان میں علی محمد خان(NA-22)، فضل محمد خان(NA-24)، شوکت علی(NA-31)،فخر زمان خان(NA-45)، فرخ حبیب(NA-108)، اعجاز احمد شاہ(NA-118)، جمیل احمد خان(NA-237)،محمد اکرم چیمہ(NA-239)، عبدالشکور شاد(NA-246) کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ارکان ڈاکٹر  شیریں مزاری اورشندانہ گلزار خان  کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں