34

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا  افتتاحی اجلاس وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت 



اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا  افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی …

اقوام متحدہ (طاہر محمود چوہدری سے) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت اور  جنرل اسمبلی ہال پہنچ کرافتتاحی اجلاس کی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں.افتتاحی اجلاس کی پہلی تقریر روایتی طور پر  برازیل کے صدر کرتے ہیں  جبکہ دوسرا نمبر میزبان ملک امریکہ کا ہوتا ہے. 

 وزیراعظم شہباز شریف آج مصروف دن گزاریں گے،  وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے ااستقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے.

وزیر اعظم شہباز شریف نے  فرانس کے صدر  سے ملاقات کی ، وزیر اعظم   آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر، سپین کے صدر پیڈرو سنچیز پیریز کاسٹے جون اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے  الگ الگ ملاقاتیں کریں گے. 

سہ پہر میں وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے. شام کو وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے جان کیری ملاقات کریں گے.

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں