21

اسلام آباد راول ڈیم کے سپل ویز  دوسری بار کھول دیے گئے 



اسلام آباد، راول ڈیم کے سپل ویز  دوسری بار کھول دیے گئے 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کے راول ڈیم کے سپل ویز کچھ ہی روز میں  دوسری بار کھول دیے گئے ۔ 

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح  1751.85 فٹ تک پہنچنے کے بعد پانی کے اخراج کیلئے سپل ویز کھولے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ راول ڈیم کے سپل ویز چند روز میں دوسری بار کھولے گئے ہیں ۔

ادھر تربیلہ ڈیم کے سپل ویز بھی کھول دیے گئے ہیں جبکہ صوابی کے مقام پر  دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔

تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ  97 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج  دو لاکھ  35 ہزار کیوسک ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں