31

اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی 



اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار ، سپریم کورٹ نے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی، اسحاق ڈار کو اشہتاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور  قرار دینے  کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ پیش ہوئے، اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں ،  سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ،

خیال رہے کہ اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا ہے ، اسحاق ڈار کی جانب سے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں