36

استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر سماعت کل ہو گی 



استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کےرجسٹرارآفس نے کازلسٹ جاری کردی،  قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ  رجسٹرار آفس کےاعتراضات ختم ہونےکےبعدکیس دوبارہ سماعت کیلئےمقرر ہوا  ہے ،  پی ٹی آئی نےاتھارٹی لیٹرجمع کراکے 123 ممبران کوکیس میں فریق بنادیا،  عدالت نے گزشتہ روز درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے  11 ارکان قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کیا گیا  ، استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں