37

ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات ختم کر دیے 



ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست ، رجسٹرار آفس نے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ  کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف کی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست سے  اعتراضات ختم کرتے ہوئے  درخواست پر نمبر لگا دیا گیا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست سے اعتراضات ختم کرتے ہوئے  نمبر لگا دیا جس کے بعد  امکان ہے کہ کیس پر سماعت کل ہو گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پی ٹی آئی نے اپنے استعفیٰ دینے والے  123 ممبران کو کیس میں فریق بنا دیا ہے ۔ 

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفیٰ دینے والے 12 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں