16

آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی 10 افراد جاں بحق



آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی ، 10 افراد جاں …

راولا کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے  10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچے اور دو خواتین بھی شامل تھیں ،  4 افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کر دی گئی ہیں  جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق مکان میں دو خاندان موجود تھے ، مکان محکمہ ٹور ازم کے ملازم محمد سعید کا بتایا جاتا ہے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس تنویر نے واقعے پر دلی دکھ اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا  اظہار کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں