27

3 ارب مالیت کی  سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے ملزم کی پی سی بی ایل کے آفس میں گھس کر عملے کو دھمکیاں پولیس نے گرفتار کرلیا

3 ارب مالیت کی  سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے ملزم کی پی سی بی ایل کے آفس میں …

لاہور (جاوید اقبال سے )3 ارب کی سرکاری اراضی پر قبضے کرنے اور تعمیرات کرنے والے ملزم  نے    پنجاب کو آپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن (پی سی بی ایل )  کے آفس میں گھس کر  ملازمین کو دھمکیاں دیں ، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق   پنجاب کو آپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن (پی سی بی ایل )  کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ملزم امجد شیخ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی سی بی ایل کے ہیڈ آفس واقعہ بینک سکوائر نیلا گنبد پر دھاو ا بولا اور کار سرکار میں مداخلت کی ، ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اس پر فوری طور پر پولیس ایمرجنسی پر کال کرکے پولیس مدد حاصل کی گئی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر امجد شیخ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے بعد ازاں پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

شیخ امجد اور اسکے ساتھیوں نے موضع کماہاں میں پنجاب کو آپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن  کی 3ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔پی سی بی ایل  کی طرف سے تھانہ  پرانی انارکلی میں ایک درخواست جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ   ملزم شیخ امجد نے کماہاں میں پی سی بی ایل کی سرکاری زمین پر قبضہ کر کے3 ہاﺅسنگ سکیمیں بنا رکھی ہیں ،  ملزم امجد  ریکارڈیافتہ قبضہ گروپ ہے جس  کے خلاف تھانہ نشتر کالونی لاہور میں ایک درجن کے قریب مقدمات درج ہیں ، پی سی بی ایل کی سرکاری زمین سے 9کروڑ کی مٹی چوری کرنے کا استغاثہ دیا جا چکا   ہے۔ ملزم نے 300سے زائد لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا اور  انہیں جعلی دستاویزات پر سرکاری زمین فروخت کی جس کے خلاف پہلے ہی نیب لاہور میں کیس چل رہا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں