52

چک شہزاد اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں سینئر صحافی کی بہو قتل – ایکسپریس اردو

سینئر صحافی کے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کردیا فوٹو:فائل

 اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد کے پوش علاقے میں قتل کی واردات پیش آئی۔

شاہ نواز نامی شخص نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ورزش والے فولادی ڈمبل مار مار کر بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان سے آگاہ کیا جائے گا۔ شاہنواز معروف سینئر صحافی کا بیٹا ہے جو چک شہزاد میں رہائش پذیر تھا۔

 




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں