59

وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والا ملزم گرفتارپیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج



وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والا ملزم گرفتار،پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ …

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہریوں کو گاڑی کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی جاری کرتا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں