21

ماموں سے ملاقات کیلیے آنے والے نوجوان کی گلہ کٹی لاش برآمد – ایکسپریس اردو

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے دھرم پورہ میں ماموں سے ملاقات کے لیے آنے والے بھانجے کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ کے محلے مصطفیٰ آباد میں کمرے سے 28 سالہ نوجوان کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی۔

مقتول کی شناخت علی شاہ کے نام سے ہوئی جو اپنے ماموں سے ملاقات کے لیے اُن کے گھر آیا اور پھر اُسی گھر کے ایک کمرے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے اور خودکشی یا قتل دو محرکات پر تفتیش شروع کردی ہے۔ فرانزک اور تفتیشی ٹیموں نے بھی وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ قتل کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، لڑکے کی لاش جس حالت میں برآمد ہوئی اُس سے بظاہر یہ قتل معلوم ہورہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش ہونے کے بعد ہی اصل معاملہ سامنے آئے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں