27

لڑکی نے پٹرول پمپ پر آدھے ڈالر کا پٹرول چھڑک کر  بوائے فرینڈ کو آگ لگا کر قتل کردیا



لڑکی نے پٹرول پمپ پر آدھے ڈالر کا پٹرول چھڑک کر  بوائے فرینڈ کو آگ لگا کر قتل …

آسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو پٹرول پمپ پر آگ لگادی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 24 سالہ برینا جانسن نے مبینہ طور پر اپنے 25 سالہ بوائے فرینڈ رکی ڈوئل کو شیل کے پٹرول پمپ پر آگ لگائی۔ دونوں کے درمیان پٹرول پمپ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد جانسن پٹرول پمپ پر گئی اور آدھے ڈالر کا پٹرول لے کر آئی اور اپنے بوائے فرینڈ پر چھڑک کر اسے آگ لگادی۔

پولیس کی دستاویزات کے مطابق آگ لگنے کے بعد ڈوئل اپنی جان بچانے اور آگ بجھانے کیلئے کار پارکنگ میں بھاگا، اس کے جسم سے خون نکل رہا تھا اور ایسا لگ رہا تھا جیسے اس کی جلد پگھل گئی ہو، اس دوران ایک اور کسٹمر نے آگ بجھانے والے آلے سے آگ پر قابو پایا۔

ڈوئل کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے اس کی گرل فرینڈ کو پہلے قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن ڈوئل کی موت کے بعد اس کے خلاف قتل کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کردی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں