36

لاہور میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار – ایکسپریس اردو

(فوٹو: فائل) ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، پولیس

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان سجاد اور تنویر عرف تنا کو سگیاں سے گرفتار کیا، ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

گزشتہ روز مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنگ دلانہ واقعہ پیش آیا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

قبل ازیں ملزم تنویر نے مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں