33

لاہور  بھاٹی کے علاقے میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق



لاہور  ، بھاٹی کے علاقے میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے بھاٹی میں گھریلو جھگڑے اور تلخ کلامی پر  کزن نے فائرنگ کر کے نوجوان کزن کو ہلاک کر دیا۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق  پولیس کا ہنا ہے کہ مقبول بابر حسین اور قاتل فیاض کزن تھے ، گھریلو جھگڑے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر  تایا زاد فیاض نے فائرنگ کر کے چچا زاد بابر کو قتل کردیا۔ ملزم قتل کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں