30

شادی شدہ الیکٹریشن  نابالغ لڑکی کو بھگا کر لے گیا دو ماہ بعد ہی قتل کردیا



شادی شدہ الیکٹریشن  نابالغ لڑکی کو بھگا کر لے گیا، دو ماہ بعد ہی قتل کردیا

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک شادی شدہ الیکٹریشن نے نابالغ لڑکی سے دوسری شادی کرنے کے بعد اسے قتل کردیا اور اسے خود کشی کا رنگ دینے کیلئے لاش پھندے سے لٹکادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم اقبال الیکٹریشن ہے جو گھروں میں وائرنگ کا کام کرتا ہے، اسی دوران اس کا رابطہ نابالغ لڑکی چمن سے ہوا اور کچھ عرصے بعد ہی ملزم نابالغ لڑکی کو گھر سے بھگا کر لے گیا اور اس سے شادی کرلی۔ شادی کے دو ماہ بعد ہی اقبال نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا اور واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کیلئے لاش پھندے سے لٹکادی۔

لڑکی کے گھر والے واقعے کی اطلاع پا کر چمن کے سسرال پہنچے تو میکے والوں کو دیکھتے ہی سسرالیوں نے گھر سے دوڑ لگادی۔ مقتولہ کے اہل خانہ نے  واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع کردی جس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں