31

ساڑھے 13 سالہ بچے کو 14 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی مقامی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ

ساڑھے 13 سالہ بچے کو 14 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی، …

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقامی  میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ماتحت عدالت نے قتل کی انوکھی واردات میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ساڑھے 13 سالہ بچے کو 14 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ 

نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق گولڑہ کی حدود میں ستمبر 2021میں طلحہ نے عبیداللہ کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا  تھا ، اس وقت مجرم کی عمر ساڑھے 13 سال اور مقتول کی عمر 14 سے 15 سال تھی ،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا ہے جس میں مجرم کو عمر قید اور ساتھ میں 5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم سنایا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں