39

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان کے بعد جلعسازوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ایف آئی اے نے خبردار کردیا



بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان کے بعد جلعسازوں نے عوام کو لوٹنے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان کے بعد جلعسازوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،  اب بذریعہ ڈاک سادہ لوح لوگوں کو چونا لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)  نے اس حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا ہے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کچھ جرائم پیشہ عناصر مختلف کمپنیز کے جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کرتے ہیں اور بذریعہ ڈاک آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ لکی ڈرا سے آپ گاڑی کے مالک بن گئے ہیں۔ ایسے جعل ساز عناصر گاڑی کے حصول کیلئے ڈلیوری چارجز کا تقاضہ کرتے ہوئے عوام سے پیسے بٹور لیتے ہیں۔

ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلساز عناصر سے کسی قسم کا رابطہ نہ کریں، اس کے علاوہ شاپنگ مالز اور گروسری سٹورز کی کسی انعامی سکیم یا سروے میں اپنی ذاتی معلومات ہرگز مہیا نہ کریں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں