12

بہادر آباد میں تیز دھار آلے سے قتل میں نامزد گھریلو ملازمہ گرفتار – ایکسپریس اردو

ملزمہ تہمینہ کو کھوکھر پار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو فائل)

 کراچی: نیو ٹاؤن پولیس نے بہادر آباد میں رضوان سوریا قتل کے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازمہ تہمینہ کو کھوکھر پار کے علاقے سے گرفتار کرلیا ۔

ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسے گھر میں داخل ہونے والے 2 افراد نے گیٹ کھلوانے کے لیے پیسے دیے تھے جبکہ واقعہ لین دین کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے موبائل فون کا بھی ریکارڈ نکال لیا ہے جبکہ گھر میں داخل ہونے والے 2 افراد کا بھی پولیس نے سراغ لگا لیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس رات گئے چھاپا مار کارروائیوں میں مصرف تھی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں