لوگوں کو مولانا ابوالکلام آزاد کے خیالات سے بے پناہ اختلاف ہے جس عہد میں بھارت تقسیم ہو رہا تھا وہ برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی بیداری کے عروج کا زمانہ تھا اور ان دِنوں مسلم لیگ سے اختلاف کرنا گویا پوری مسلمان قوم کے جذبات کے مخالف کھڑا ہونے کے مترادف تھا۔
