26

افسوسناک خبر 



دو روز قبل سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی خبر نے گویا ہر طرف طوفان سا برپا کر دیا تھا اور سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی خبر انتہائی افسوسناک تھی اور ایسی افسوسناک خبر کے ہر آنکھ گویا نم سی ہو گئی تھی اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سے ملک بھر میں کیا دنیا بھر میں پھیل گئی اور وہ دردناک خبر کیا تھی جسکے گردش کرتے ہی ہر طرف کہرام سا مچ گیا وہ خبر بلوچستان سے متعلق تھی جہاں  پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جو   امدادی کاموں میں مصروف  تھا اور خراب موسم کے باعث اچانک اپنا رابطہ کھو بیٹھا تھا اور ہیلی کاپٹر میں پاک فوج کے اعلی افسر سمیت جوان بھی  شامل تھے جو امدادی کاروائیوں میں مصروف تھے شہید ہو گئے اور یقینا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی خبر سن کے  ہر آنکھ نم ہے اور یقینا پاک فوج ہی وہ ادارہ ہے جو مسلسل دن رات پاکستانی عوام کی سلامتی۔ پاکستان میں امن  و بحالی کے لئے بھی مصروف عمل ہے اور جہاں بھی کوئی حادثہ ہو یا کوئی اہم واقعہ رونما ہو یا کہیں بھی ملک کے کسی بھی حصے میں کسی کونے سے دہشت گرد نما دشمن نمودار ہو جائے تو پا ک فوج نہ صرف ملک دشمنوں  و دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں  پیش پیش رہتی ہے اور امدادی کاموں میں بھی نمبر ون ہے اور دنیا بھر کی بہترین افواج میں ہی پاک فوج کا شمار ہوتا ہے اور نا صرف یہ بلکہ  دنیا بھر میں بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جنکی افواج کی تربیت کی ذمہ داری بھی پاک فوج کے سپرد ہے اور یقینا پاک فوج ہی واحد فوج ہے جسکے جوان ہمہ دم ہر وقت جزبہ شہادت سے سرشار ہیں اور کسی بھی خطرے میں اپنی جان کی بازی لگا کے عوام کی زندگیاں بچاتے ہیں اور یقینا حالیہ حادثے میں  جام شہادت نوش فرمانے والے اعلی افسر و جوان بھی  پاکستانی عوام کو سیلاب سے بچانے کے لئے مصروف تھے اور عوام کی جان بچاتے انھیں مدد فراہم کرتے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے اور ہم ہی کیا پوری پاکستانی۔ قوم ہی  ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسر و جوانوں کے لئے دعا گو بھی ہے اور فوجی جوانوں کو سلام محبت و عقیدت بھی بھی پیش کرتی نظر آ رہی ہے اور ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات بلند فرمائے آمین ثم۔آمین

مزید :

رائے -کالم –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں