14

پاکستان کے خوبصورت مناظر کو فروغ دینے کیلئے سنیک ویڈیو کی قابل ستائش کوشش



پاکستان کے خوبصورت مناظر کو فروغ دینے کیلئے سنیک ویڈیو کی قابل ستائش کوشش

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ویژن سے متاثر ہو کر تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ویڈیو شیئرنگ ایپ ”سنیک ویڈیو“ نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کو مقصد بنا لیا ہے ۔

سنیک ویڈیو نے پاکستان کے سب سے بڑے گیمنگ پلیٹ فارم ” پب جی موبائل “ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ملک کے شاندار مناظر اور خوبصورت ثقافت کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آف لائن بھی فروغ دینے کی قابل ستائش کوششوں کا آغاز کیا ۔ٹورازم اتھارٹی کے تعاون کے ساتھ اس مہم نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ، سنیک ویڈیو نے اس دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویڈیوز حاصل کیں جو کہ مشہور کنٹنٹ شیئرنگ ایپ کے صارفین کی جانب سے بنائی گئیں ۔

 سندھ کے دہاتی مناظر سے لے کر پنجاب کے دریاﺅں اور گلگت بلتستان کی برف پوش چوٹیوں تک ،” پب جی موبائل ‘ نے ’ان گیم‘ سرگرمی کے ذریعے کھلاڑیوں اور صارفین کو ملک کا ورچوئل دورہ کروایا جس کے ذریعے صارفین میدانوں اور سرسبز و شاداب وادیوں میں سفر کرنے کے قابل ہوئے ، جو کہ 13 جون سے 3 جولائی تک جاری رہا ۔

اس مہم کو بھر پور کامیابی حاصل ہوئی جس میں 13 سے زائد مشہور کنٹنٹ کریٹرز مصروف عمل ہوئے ، صارفین اور فینز سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویڈیو ز حاصل کی گئیں ۔مہم کے دوران سنیک ویڈیو نے صارفین کو سماجی اور ثقافتی تجربات میں حصہ لیتے ہوئے دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا ، اس مثبت پیغام کو مزید پھیلانے کیلئے سنیک ویڈیو نے ایک خصوصی بس تیار کی جس پر بینرز لگائے گئے اور نعرے درج کیے گئے ، یہ بس ملک کے مشہورو معروف علاقوں سے ہو کر گزرتی رہی ، لاہور میں اس کے سفر کا آغاز کلمہ چوک سے ہوا اور یہ لاہور کینال روڈ سے ہوتی ہوئی ٹھوکر نیاز بیگ پہنچی اور اس نے اپنے سفر کوراولپنڈی فیض آباد پہنچ کر مکمل کیا ، صارفین بس کی تصاویر بنا کر آن لائن سرگرمی میں حصہ لے کر اپنے انعامات کا دعویٰ کرنے کے قابل ہوئے ۔

کیوائی انٹرنیشنل کمرشل کے سربراہ گیون زینگ نے کہا کہ یہ ٹین سینٹ کے ساتھ ہماری پہلی شراکت داری ہے ، چین کی بڑی انٹر نیٹ کمپنی اور گیم مینوفیکچرر کے درمیان پہلا تعاون ہے ، ہم موبائل گیمز اور مختصر ویڈیوز کی آن لائن سرگرمیوں کے امتزاج کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی مقامات اور رنگین ثقافت کو فروغ دینے کے قابل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے پاس مستقبل میں زیادہ گہرائی سے تعاون کے مواقع ہوں گے تاکہ موبائل صارفین کی اکثریت کو سب سے بھرپور اور دلچسپ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

سنیک ویڈیو کا مقصد پاکستان کی ثقافت کو گلے سے لگانا ہے اور لوگوں سے قریبی تعلق بنانا چاہتے ہیں ، یہ دوسرے مشتہرین کے لیے سنیک ویڈیو کے ساتھ ہاتھ ملانے کا سنہرا موقع ہے ، پب جی نے متعدد مواقع پر ذکر کیا ہے کہ کس طرح پاکستان کی سیاحتی صنعت نے اس مہم کی تائید کی ہے۔ان کا مقصد ایک برانڈ امیج تیار کرنا ہے جو پورے دل سے ملک کی ثقافت کو قبول کرے۔

سنیک ویڈیو کا تعارف 

سنیک ویڈیو پاکستان میں سوشل میڈیا کا ایک مشہور پلیٹ فارم ہے ، مختصر ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن اپنے صارفین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنے فن کا مظاہرہ ڈانس ، ہیکس سمیت مختلف چیزوں سے کر سکے ۔بلٹ ان خصوصیات جیسے کہ موسیقی، فلٹرز اورایفکٹس صارفین کو اپنے ویڈیوز کو پلیٹ فارم پر موجود مواد کی کثرت سے ممتاز کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔10 ملین سے زیادہ کی ایک فعال کمیونٹی کے ساتھ، ایپ صارف دوست ہے، جو وسیع سامعین کی توجہ حاصل کر رہی ہے جو مواد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔لائیو سٹریم فیچر کے ذریعے سامعین کے ساتھ بات چیت کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں