اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 78 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی ہے اور تمام اخراجات ملاکر چینی تقریباً 82 روپے فی کلو میں پڑے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی، چینی کی خرید و فروخت میں فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت70 روپے فی کلو مقرر ہے۔
مزید :
بزنس –