36

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی – ایکسپریس اردو

 کراچی: غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد قومی زرمبادلہ کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی کی مالیت 16 ستمبر کو 8 ارب 35 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 72 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں