27

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ – ایکسپریس اردو

 کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں ایک دن کے دوران 10 ہزار 500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی طرح سونے کی نرخوں میں بھی کئی روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا اور آج سونے کی قیمت میں اچانک 10 ہزار 500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 29 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1750 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 7288 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ  39 ہزار 603 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد محض دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 1630 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے بڑھ کر 1397.46 روپے کی سطح پر آگئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں