51

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500روپےکا اضافہ – ایکسپریس اردو

 کراچی: مقامی  صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5500روپے اور 4715روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 1777 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،جس کے باوجود کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500روپے اضافے کے ساتھ  145400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4715روپے اضافے کے ساتھ 124657روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30 روپے کی سطح پرمستحکم رہی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں