32

سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا 



سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اگر آپ نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند ہیں تو قیمتیں جان کر یقینا آپ کے ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ سوزوکی نے نئے مالی سال کے آغاز کے بعد اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 3 لاکھ 14 ہزار روپے اضافہ کر دیاہے جس کے بعد نئی قیمت 17 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس آر 3 لاکھ 46 ہزار روپے اضافے کے بعد 20 لاکھ 79 ہزار ، آلٹو اے جی ایس 3 لاکھ 88 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 39 ہزار روپے کی ہو گئی ہے ۔

سوزوکی کی کلٹس تو 30 لاکھ روپے کا ہندسہ بھی عبور کر گئی ہے ، کلٹس کے بنیادی ماڈل وی ایکس آر کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد اب یہ صارفین کیلئے 28 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت خرید 5 لاکھ 95 ہزاراضافے کے بعد 31 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 6 لاکھ 17 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 33 لاکھ 79 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 27 لاکھ 62 ہزار روپے تھی ۔

بس بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ویگن آر کو پسند کرنے والے صارفین کیلئے بھی پریشان کن خبر ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت کے ساتھ سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں کو بھی پَر لگ گئے ہیں ، ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں 4 لاکھ 65 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے اور نئی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ ویگن آر وی ایکس ایل 5 لاکھ اضافے کے بعد 26 لاکھ 99 ہزار، ویگن آر اے جی ایس ساڑھے پانچ لاکھ اضافے کے بعد 29 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہو گئی ہے ۔

سویفٹ ایم ٹی 5 لاکھ 75 ہزار، سویفٹ سی وی ٹی 6 لاکھ ایک ہزار اور سویفٹ جی ایل ایس سی وی ٹی 6 لاکھ 61 ہزار روپے مہنگی کر دی گئی ہے جس ے بعد ان کی نئی قیمتیں 33 لاکھ 49 ہزار، 35 لاکھ 99 ہزار، 39 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

سوزوکی بولان بھی اس قیمتوں کے پہاڑی اضافے سے بچ نہیں پایا ہے ، بولان وین اور کارگو کی قیمت دو لاکھ 51 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 79 ہزار اور 15 لاکھ 66 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں