34

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے مقرر اطلاق کب سے ہوگا؟



سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے مقرر، اطلاق کب سے ہوگا؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق آئندہ فصل سے ہوگا.

نجی ٹی وی” اے آر وائی نیوز” کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کی فصل کی بوائی کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے یہ قیمت مقرر کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گندم کاشت کریں.

انہوں نے کہا کہ آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے. آٹے کے 10کلو کے تھیلے کی قیمت 640 روپے رکھی گئی ہے. 

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں