31

حکومت کا عوام کو مزید ریلیف دینے کا عندیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا



حکومت کا عوام کو مزید ریلیف دینے کا عندیہ، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ …

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی  منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اورملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے تناظر میں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر ریٹ اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں جس پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔اس ضمن میں وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ پورا احساس ہے کہ لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں،عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔

اُن کا مزید کا کہنا تھا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ایسا کچھ ہوا تو پہلے وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی، تیل کی عالمی قیمتوں میں متواتر کمی کا عوام کو اصل ریلیف ملے گا، عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ سے اوسط قیمت نکالنا پڑے گی۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے اکتیس جولائی کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں